جنوبی ایران میں امریکا نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں: ایرانی میڈیا
Web Desk
15 July 2026
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے جنوبی ایران میں وسیع پیمانے پر بمباری کرتے ہوئے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ کئی حساس مقامات پر دونوں ممالک کی افواج کے مابین براہ راست جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اہواز، سیریک، بندر عباس، قشم جزیرہ، چابہار اور بمپور میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ جنوبی صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک کے قریب امریکی گولے گرے ہیں جبکہ بندر عباس میں مسلسل 3 دھماکے ریکارڈ کیے گئے، تاہم وہاں فی الحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے علاوہ خلیج فارس میں واقع ایران کے سب سے بڑے جزیرے ‘کیش آئی لینڈ’ اور قشم جزیرے سمیت جنوب مغربی صوبہ ایلام کے سرحدی شہر میں بھی زور دار دھماکے سنے گئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز میں فائرنگ کا تبادلہ اور وقفے وقفے سے ہونے والے دھماکے دراصل سمندر میں جاری شدید فوجی تصادم کا نتیجہ ہیں، جبکہ ایران کے شہر حاجی آباد کے قریب بھی ایک جنگی گولہ گرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید
24 November 2026
امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع
24 November 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
24 November 2026
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
24 November 2026
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026