چابہار سمیت ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
Web Desk
16 July 2026
ایران اور امریکا کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے تناظر میں کشیدگی انتہائی سنگین رخ اختیار کر گئی ہے، جہاں ایرانی میڈیا نے چابہار اور اہواز سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ ایران کی سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کی سرحد کے قریب واقع ایرانی شہر اہواز میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ فوجی کشیدگی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر اہواز کو متعدد مرتبہ امریکی فضائی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
دوسری جانب، پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ایران کے ساحلی شہر اور بندرگاہ چابہار میں بھی یکے بعد دیگرے 3 خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی میزائلوں نے چابہار میں واقع بحری نگرانی کے ایک اہم ٹاور کو نشانہ بنایا، جو سمندری سکیورٹی اور ماہی گیروں کی تلاش و ریسکیو (سرچ اینڈ ریسکیو) کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ بمباری اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے باضابطہ اعلان کیا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کی دوسری لہر شروع کر دی ہے، جس کا مقصد ایران کی سمندری اور دفاعی صلاحیتوں کو مفلوج کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026