امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ ابراہام لنکن ایران کے قریب پہنچ گیا
Web Desk
17 February 2026
امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ ابراہام لنکن ایران کے مزید قریب پہنچ گیا اور اب امریکی بحری بیڑہ ایرانی ساحل سے سات سو کلو میٹر کے بجائے صرف دو سو چالیس کلو میٹر کی دوری پر ہے،،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق خطے میں امریکی جنگی سازوسامان اور فوجی موجودگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری اور فضائی طاقت میں اس اضافے کا مقصد خطے میں اپنی عسکری برتری کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کی صلاحیت کو یقینی بنانا ہے۔امریکا نے ایران پر یومیہ آٹھ سو فضائی حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے،جو کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کے اثر کو زائل کرنے کےلیے کافی سمجھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی
2 September 2026
اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
2 September 2026
امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی
2 September 2026
ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ
2 September 2026
پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان
2 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ
2 September 2026
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026