ٹرمپ کے مار اے لاگو کلب کی حفاظت کیلئے ’ایونجر‘ فضائی دفاعی نظام نصب کردیا گیا
Web Desk
31 October 2026
امریکی ریاست فلوریڈا میں سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی ’مار اے لاگو‘ کلب کے فضائی تحفظ کے لیے ایک جدید دفاعی نظام نصب کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی ہموی (Humvee) گاڑیوں پر مبنی ’اے این/ٹی ڈبلیو کیو-1 ایونجر‘ شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹمز کو فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مار اے لاگو کلب کے قریب اور اس سے تقریباً تین میل مغرب میں واقع ’ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق صدر کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے یہ ایونجر سسٹمز تقریباً دو ہفتے قبل نصب کیے گئے تھے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی امریکی سیکریٹ سروس کی خصوصی درخواست پر عمل میں لائی گئی، جس کے بعد نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (نوراڈ) اور امریکی ناردرن کمانڈ (یو ایس نارتھ کام) کے تحت مار اے لاگو اور اس کے گردونواح میں فضائی دفاعی اثاثے اور ڈرون طیاروں کا مؤثر مقابلہ کرنے والے سسٹمز فعال کیے گئے ہیں۔ سامنے آنے والی تصاویر سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ دو ایونجر سسٹمز مار اے لاگو کے ساحل پر ’لیک ورتھ لگون‘ میں ایک فلوٹنگ پلیٹ فارم پر نصب ہیں جبکہ ایک سسٹم ساحل سمندر پر موجود ہے، اس کے علاوہ قریبی ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی کم از کم دو ایونجر سسٹمز تعینات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ’ایونجر‘ ایک ہلکا اور مؤثر فضائی دفاعی نظام ہے جس میں دو لانچرز نصب ہوتے ہیں، اور ہر ایک لانچر چار ’اسٹنگر‘ میزائل فائر کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان سے فائر کیے جانے والے اسٹنگر میزائلوں کو بالخصوص دشمن ڈرونز اور فضائی خطرات سے نبردآزما ہونے کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرز کا ایک ایونجر نظام فضائی دفاعی مقاصد کے لیے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب ایک چھت پر مستقل طور پر بھی نصب ہے۔
متعلقہ عنوانات
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی
1 November 2026
ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو
1 November 2026
روس، یوکرین کے انسانی حقوق کے نمائندوں کے درمیان پُراعتماد رابطے قائم ہیں: کریملن
1 November 2026
یوکرین میں بجلی کی فراہمی میں مشکلات، لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے: زیلنسکی
1 November 2026
قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی: علی پرویز ملک
1 November 2026
نیویارک سٹی میراتھون کی 50 ویں ریس میں پاکستانی رنرز بھی ایکشن میں ہوں گے
31 October 2026
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نےبھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی
31 October 2026
پاکستان میں سعودیہ کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش
31 October 2026