اپر سوات میں غیر معیاری کشتیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Web Desk
27 July 2026
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر کشتی ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے ناخوشگوار واقعات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اپر سوات نے سیاحوں کے تحفظ کے لیے تمام کشتیوں کا جامع سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس سروے کے تحت کشتیوں کی فٹنس اور آپریشنل صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی کشتیوں کے چلانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مشہور سیاحتی مقام مہوڈنڈ جھیل پر بوٹنگ سروسز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ بغیر این او سی (NOC) کسی بھی کشتی کو جھیل میں اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام آپریٹرز کا ڈیٹا، دستاویزات اور تصدیق کے بعد معاملہ ٹی ایم او کے سپرد کیا جائے گا تاکہ بوٹنگ سرگرمیوں کو قانونی تقاضوں کے مطابق محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایکس کی بڑی پیشکش : صرف اسکرولنگ سے ہزاروں ڈالر کمائیں
28 July 2026
مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے حکومت کا 7 قومی اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
28 July 2026
ملک میں ہر تیسرا شہری ہیپاٹائٹس میں مبتلاہے،وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال
28 July 2026
پاکستان میں زیر تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس کی ڈگری مکمل کر لی
28 July 2026
شہر قائد میں 10 سالہ بچے کے اغوا برائے تاون کیس میں نامزد خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار
28 July 2026
حیدرآباد میں تیزگام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک متاثر
28 July 2026
اسحاق ڈار سے اردنی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش
28 July 2026
کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
28 July 2026