امریکا اور ایران کے تنازع پر اقوامِ متحدہ کی تشویش، سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اپیل
Web Desk
21 February 2026
اقوامِ متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ مسائل کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی نقل و حرکت اور جنگی مشقوں میں اضافہ خطرناک ہے۔
ایران نے اقوامِ متحدہ کو خط لکھ کر خبردار کیا کہ اگر امریکا نے جارحیت کی تو وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد دونوں جانب جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا کا دوسرا بحرہ بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں پہنچ چکا ہے اور پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر لڑاکا طیارے تعینات ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ممکنہ حملے میں امریکی فوج ایرانی حکومت اور رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنا سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026