LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات

دہشتگرد مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانے میں مہارت حاصل کرچکے: اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

Web Desk

1 July 2026

اقوامِ متحدہ نے دنیا بھر کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی ادارے کے رکن ممالک کی انسدادِ دہشت گردی ایجنسیوں کے سربراہان کی چوتھی اعلیٰ سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیمیں بھرتی، مالی وسائل کے حصول اور اپنی کارروائیوں کو پھیلانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کا بڑھ چڑھ کر استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد خود کو تیزی سے نئے حالات کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجیز نے دہشت گردوں کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا اور نئے کارندوں کی بھرتی کا عمل بہت آسان بنا دیا ہے۔ وہ اب مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ڈرونز سمیت دیگر جدید ترین ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے میں مکمل مہارت حاصل کر چکے ہیں۔

تاہم، انتونیو گوتریس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہی ٹیکنالوجی دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی خطرات کی بروقت نشاندہی کرنے، غیر قانونی مالی وسائل کی ترسیل کو روکنے اور دہشت گردانہ انتہا پسندی کی طرف لے جانے والے بنیادی عوامل کو سمجھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طاقتور ذرائع فراہم کرتی ہے۔