LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش 2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نوازحکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نواز شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے: اسحاق ڈار سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ

Web Desk

16 September 2026

اقوام متحدہ نے عالمی معائنہ کاروں اور نگران ٹیموں کو غزہ کے تمام متاثرہ علاقوں تک فوری اور بلا تعطل رسائی دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ غزہ میں ملنے والی انسانی باقیات میں زیادہ تر تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے، جو اس بات کی جانب واضح اشارہ کرتے ہیں کہ خطے میں سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہو گا۔ انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو بلڈوزروں کے ذریعے یکسر زمین بوس کیا جا رہا ہے اور لاشوں کی بھی حرمت و احترام کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔

وولکر ترک نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ متاثرین کی شناخت، فرانزک شواہد کی محفوظ جمع آوری، تدفین کے مقامات کے اندراج اور لواحقین کو فوری اطلاع دینے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شواہد کو مٹانے سے روکنا عدل و انصاف کی فراہمی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں اب تک 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جس کے باعث پورے غزہ میں شدید انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔