LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش 2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نوازحکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نواز شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے: اسحاق ڈار سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

گوتریس کی عالمی کشیدگی پر تشویش، حوثیوں اور سعودی عرب کو مذاکرات کی اپیل

Web Desk

16 September 2026

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے اہم اجلاس سے قبل عالمی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین سمیت دنیا بھر کے مختلف تنازعات کے فوری اور پائیدار حل پر زور دیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے خصوصاً یمن کے حوثی باغیوں اور سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، کیونکہ خطے میں پائیدار امن کی بحالی دونوں فریقین کے مابین براہِ راست بات چیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

یوکرین کی تشویشناک صورتحال پر بات کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کے فوری قیام اور ایک منصفانہ امن کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے روس اور یوکرین کے عام شہریوں کو درپیش مسلسل شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بحیرہ اسود (Black Sea) کی ناکہ بندی سے پیدا ہونے والے سنگین عالمی اور معاشی مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطین کے حوالے سے انتونیو گوتریس نے انتہائی واضح اور سخت موقف اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے اور وہاں اسرائیلی آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیاں اب ناقابلِ برداشت ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ غزہ کے معاملے پر اسرائیل بین الاقوامی امن منصوبے پر عملدرآمد قبول کرنے سے مسلسل انکاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے متنبہ کیا کہ فلسطینی بحران کے منصفانہ حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔