ووٹرز لسٹوں سے مسلمانوں کے نام حذف: یواین نمائندوں کی بھارتی حکومت سے وضاحت طلب
Web Desk
13 July 2026
اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت کے نام ایک کھلا خط جاری کرتے ہوئے انتخابی فہرستوں سے لاکھوں ووٹروں، بالخصوص مسلمانوں اور بنگالی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے نام مبینہ طور پر حذف کیے جانے کے سنگین الزامات پر باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔ خط میں مودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مذہب اور نسل کی بنیاد پر ووٹر لسٹوں سے خارج کیے گئے شہریوں کا تفصیلی ڈیٹا فراہم کرے اور اس نظرثانی کے عمل پر جامع جواب جمع کرائے۔ یو این نمائندوں کے مطابق انہیں ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صرف مغربی بنگال میں لگ بھگ 91 لاکھ نام ووٹر لسٹوں سے نکالے گئے، جبکہ پورے بھارت میں مجموعی طور پر تقریباً 5 کروڑ 20 لاکھ ووٹروں کے نام خارج کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بعض حساس علاقوں، خصوصاً نندی گرام میں ووٹر لسٹوں سے نکالے گئے افراد کی ایک بڑی تعداد مسلمانوں پر مشتمل تھی، جس سے مسلم اور بنگالی برادری کو جان بوجھ کر نشانہ بنائے جانے کے الزامات کو تقویت ملتی ہے۔ خصوصی نمائندوں کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے انتخابات سے قبل لگ بھگ 34 لاکھ ووٹر اپیلوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، جبکہ انتخابی عمل کو متاثر کرنے اور دھاندلی کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی عمل میں شفافیت اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری یقینی بنائے اور اقلیتوں کو امتیازی سلوک سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوئے تو یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تصور ہوگی، لہٰذا بھارت متاثرہ ووٹروں کو قانونی چارہ جوئی اور مساوی شرکت کی ضمانت دیتے ہوئے اپنا مؤقف عوامی سطح پر بھی جاری کرے۔
متعلقہ عنوانات
یمن نے صنعاء ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈے بند کردیئے
13 July 2026
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان، کارگو پر 20 فیصد فیس کا دعویٰ
13 July 2026
ایران، امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا
13 July 2026
ایران کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سنبھالنے کے بیان پر ردعمل
13 July 2026
اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات
13 July 2026
موسلادھار بارشوں کا خدشہ، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
13 July 2026
تربیلا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
13 July 2026
برطانیہ نےایرانی پاسداران انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
13 July 2026