LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی

80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

Web Desk

25 September 2026

اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے دوران دنیا کے 80 ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیے میں بحری تجارتی راستے ‘آبنائے ہرمز’ کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے میں حملوں اور عالمی تجارت میں خلل ڈالنے پر ایران اور یمن کی حوثی ملیشیا کی شدید مذمت کی ہے۔ خلیجی عرب ریاستوں اور بڑی مغربی طاقتوں کی حمایت سے تیار کردہ یہ مشترکہ بیان بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزایانی نے پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی اقدامات عالمی سلامتی اور بین الاقوامی جہاز رانی کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہیں۔

مشترکہ اعلامیے میں یمن کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کی جانب سے جنگ بندی ختم کر کے دوبارہ تنازع شروع کرنے، سعودی عرب پر مسلسل حملوں اور بحیرہ احمر میں کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ باب المندب کی جانب حوثیوں کی متوقع پیش قدمی سے عالمی میری ٹائم سیکیورٹی، بین الاقوامی جہاز رانی اور دنیا بھر کی معاشی تجارت کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ ہوگا۔