یوکرین کا ڈرون حملہ: روس کی ریٹیل کمپنی اوزون کے لاجسٹکس مرکز میں آگ بھڑک اٹھی
Web Desk
5 November 2026
یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں روس کے جنوبی علاقے اڈیگےسک (Adygea) میں قائم روس کی نامور آن لائن ریٹیل کمپنی ‘اوزون’ (Ozon) کا مرکزی لاجسٹکس گودام آگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوزون کے اسی لاجسٹکس مرکز پر یوکرین کی جانب سے کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق حملے کے فوری بعد گودام میں موجود تمام ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد اوزون نے متاثرہ مرکز سے فروخت کنندگان (Sellers) کی سامان وصولی عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جبکہ ان آرڈرز کو منسوخ کیا جا رہا ہے جن کی ترسیل دیگر لاجسٹکس مراکزی تنصیبات سے ممکن نہیں ہے۔ یوکرین جولائی 2026ء سے اب تک روس کی بڑی ای کامرس کمپنیوں اوزون اور ‘وائلڈ بیریز’ (Wildberries) کے متعدد بڑے گوداموں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنا رہا ہے۔
اوزون نے گزشتہ ہفتے جاری کی گئی اپنی مالیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اب تک کی 11 مختلف تنصیبات پر ہونے والے یوکرینی ڈرون حملوں کے باعث کمپنی کو تقریباً 367 ملین ڈالر کے خطیر مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
22 November 2026
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026