LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب امریکہ کا ایران پر باقاعدہ فوجی حملہ، متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، عالمی منڈی میں تیل مہنگا حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حکام واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی

صحافی پر حملے کا معاملہ، برطانیہ نے ایران کے سینئر سفارت کار کو طلب کر لیا

Web Desk

8 July 2026

برطانیہ نے ایرانی ریاست کی ایما پر ایک برطانوی صحافی پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں ایران کے سینئر ترین سفارت کار کو باضابطہ طور پر طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

یہ سفارتی اقدام برطانوی عدالت کی جانب سے دو رومانیائی شہریوں کو 2024ء میں ایرانی نژاد برطانوی صحافی پوریا زراعتی پر حملے میں ملوث قرار دے کر سزا سنائے جانے کے بعد اٹھایا گیا۔ برطانوی دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر قرار دیا ہے کہ یہ حملہ ایرانی ریاست کے مفاد میں اور اسی کی ایما پر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں مجرموں کو گزشتہ ہفتے جنوب مغربی لندن میں صحافی پوریا زراعتی کو چاقو مار کر شدید زخمی کرنے کے جرم میں عدالت کی طرف سے طویل قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔