LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء

برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ

Web Desk

24 September 2026

برطانوی رائل ایئر فورس (RAF) کا ایک جیٹ تربیتی طیارہ شمال مغربی ویلز میں معمول کی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر زمین بوس ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ہاک ٹی 2’ (Hawk T2) طیارے نے اینگلسی میں واقع آر اے ایف ویلی ایئر بیس سے پرواز بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کی وجہ سے قریبی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مناظر میں طیارے کو گرنے کے بعد تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے وقت طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے جو خوش قسمتی سے وقت پر ایجیکٹ (خارج) ہونے میں کامیاب رہے اور انہیں صرف معمولی چوٹیں آئیں۔ برطانوی رائل ایئر فورس کی انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت تحقیقات مکمل ہونے تک تمام ‘ہاک ٹی 1’ اور ‘ہاک ٹی 2’ طیاروں کی ترسیل و تربیتی پروازوں کے آپریشنز کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔