برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا
Web Desk
29 September 2026
برطانیہ میں واقع امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ایئر بیس کے قریب دھماکہ خیز مواد رکھنے اور دہشت گردی کے شبہ میں حراست میں لیے گئے تمام 5 افراد کو باقاعدہ ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ‘آر اے ایف فیئر فورڈ’ (RAF Fairford) کے قریبی علاقے میں 3 انتہائی مشکوک وینز دیکھی گئی تھیں، جس کے بعد انسدادِ دہشت گردی پولیس نے ایک وسیع پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ان پانچوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے پانچوں افراد برطانوی شہری ہیں جن کا تعلق دارالحکومت لندن سے ہے اور ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ برطانیہ کی کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر لارنس ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ تفتیشی ٹیمیں اور ماہرین اس واقعے کی تمام ممکنہ زاویوں سے گہرائی میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پہلو کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا یہ افراد دانستہ یا نادانستہ طور پر کسی غیر ملکی ریاست یا بیرونی ایجنسی کے لیے کام تو نہیں کر رہے تھے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026