برطانیہ نے قطر کے امریکی فوجی اڈے سے عملہ نکالنے کا فیصلہ کر لیا
Web Desk
14 January 2026
برطانیہ نے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے سے اپنے اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدام اہلکاروں کی حفاظت کے لیے احتیاطی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اڈے سے کتنے اہلکار واپس بلائے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ایک سینئر ایرانی اہلکار نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے کسی کارروائی کا آغاز کیا تو مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈے نشانہ بن سکتے ہیں۔ ایران نے سعودی عرب، یو اے ای اور ترکی سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بھی یہ پیغام دیا ہے۔
سینئر ایرانی اہلکار نے کہا کہ امریکا کی ممکنہ حملہ آور کارروائیوں کی صورت میں ان ممالک میں موجود امریکی اڈے بھی خطرے میں ہوں گے، جس پر برطانیہ نے اپنے اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری قدم اٹھایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026