LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب

برطانیہ میں بڑی سیاسی ہلچل نیا وزیراعظم کون ؟ انتخاب کا شیڈول جاری

Web Desk

27 June 2026

برطانیہ کے سیاسی میدان میں ایک بار پھر بڑی ہلچل شروع ہو گئی ہے جہاں برسرِاقتدار لیبر پارٹی نے نئے قائد اور ملک کے اگلے ممکنہ وزیراعظم کے انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس انتخابی عمل کا حتمی نتیجہ 29 اگست کو سامنے آئے گا۔  برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس نئی سیاسی تبدیلی کے نتیجے میں مانچسٹر کے موجودہ میئر اور لیبر پارٹی کے رہنما اینڈی برنم چند ہی ہفتوں میں برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔  9 سے 15 جولائی تمام امیدواروں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ پارٹی کے کم از کم 81 ارکانِ پارلیمنٹ (MPs) کی تحریری حمایت حاصل کریں۔ 17 جولائی اگر اینڈی برنم مطلوبہ ارکان کی حمایت کے ساتھ واحد امیدوار کے طور پر سامنے آتے ہیں، تو 17 جولائی کو ہی ان کی بلا مقابلہ کامیابی کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔ 26 سے 27 اگست  اگر میدان میں ایک سے زائد امیدوار ہوئے تو پارٹی ارکان کے درمیان باقاعدہ ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا جو 27 اگست تک جاری رہے گا۔ 29 اگست لیبر پارٹی نئے قائد اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان کرے گی۔  لیبر پارٹی کے قوانین کے مطابق، پارٹی لیڈرشپ کے اس اہم ترین انتخاب میں صرف وہی ارکان ووٹ ڈالنے کے اہل تصور کیے جائیں گے جو 25 دسمبر 2025 سے قبل پارٹی کی باقاعدہ رکنیت حاصل کر چکے تھے۔  رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں نئے وزیراعظم کے باقاعدہ انتخابی عمل کی تکمیل اور اقتدار کی منتقلی تک موجودہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور حکومتی امور چلاتے رہیں گے۔