LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری

برطانوی لوکل کونسل انتخابات میں حکمران جماعت کی بدترین کارکردگی، وزیراعظم کامستعفی ہونے سے انکار

Web Desk

8 May 2026

برطانیہ میں لوکل کونسل انتخابات میں  حکمران جماعت کی بدترین کارکردگی رہی جبکہ’ ریفارم یوکے‘  کو 382 نشستوں کے ساتھ دونوں بڑی جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غیر حتمی نتائج کے مطابق وزیراعظم  کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی تیسرے نمبر پر ہے، کنزرویٹوکو 251 اور لیبر پارٹی کو 249 نشستوں پر کامیابی ملی۔

ریفارم یوکے کو 382 نشستوں پر کامیابی ملی ہے، لبرل ڈیموکریٹس بھی 245 نشستیں جتنے میں کامیاب ہوگئے۔

لوکل انتخابات میں بدترین کارکردگی کے باوجود کیئر اسٹارمر نے مستعفیٰ ہونے سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ نتائج سخت اور مایوس کن ہیں، لیکن وہ ملک کو افراتفری میں چھوڑ کر نہیں جائیں گے اورپانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ لیبر پارٹی نے کچھ غیر ضروری غلطیاں کی ہیں، عوام کی زندگیوں میں تیزی سے بہتری نہیں آئی، ہمیں ملک کو درپیش چلینجز سے نمٹنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے، بطور وزیراعظم اپنی ذمے داریاں نبھاتا رہوں گا۔