ایران امریکا کشیدگی: برطانیہ نے 4 لڑاکا طیارے قطر میں تعینات کر دیے
Web Desk
24 January 2026
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران برطانیہ نے اپنے چار ٹائفون لڑاکا طیارے قطر میں تعینات کر دیے ہیں۔
برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چار ٹائفون لڑاکا طیاروں کو دفاعی مقاصد کے تحت قطر بھیجا گیا ہے تاکہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک بڑا بحری بیڑا روانہ کر رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کرے گا، تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا اس کا سخت جواب دے گا۔
عالمی مبصرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیاں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو مزید حساس بنا سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق
29 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر
29 July 2026
عراقی مسلح گروپ کا سعودی اور امریکی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
29 July 2026
کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق
29 July 2026
ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن
29 July 2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر
29 July 2026
امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان
29 July 2026
حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان
29 July 2026