یو اے ای اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکرات کے تسلسل پر زور
Web Desk
26 June 2026
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، پائیدار امن اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے ایرانی ہم منصب سے گفتگو کے دوران اس بات پر خصوصی زور دیا کہ جنگ بندی اور مفاہمت سے متعلق طے شدہ شرائط پر مکمل عملدرآمد ہی خطے میں مستقل امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ شیخ عبداللہ بن زاید نے دورانِ گفتگو واضح کیا کہ تمام ریاستوں کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے، جبکہ بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری بھی انتہائی ضروری ہے۔اماراتی وزیر خارجہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں محفوظ اور آزاد جہاز رانی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے اس اہم ترین سمندری راستے کا محفوظ رہنا بے حد اہم ہے۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن اور علاقائی استحکام کا حصول صرف سنجیدہ سفارتکاری، ذمہ دارانہ مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے سفارتی کوششوں اور تعمیری مذاکرات کو ہر سطح پر فروغ دیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026