LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

یو اے ای نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر قرض کا ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

Web Desk

3 February 2026

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر قرض کو ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔ یہ قرض گزشتہ ماہ میچور ہو چکا تھا، جبکہ جولائی میں پاکستان پر ایک اور 1 ارب ڈالر کی قسط میچور ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے یو اے ای سے 3 ارب ڈالر کے قرض کو ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی دوبارہ درخواست بھی کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد بیلنس آف پیمنٹ کے دباؤ کو کم کرنا اور آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی شرائط کے تحت مالی استحکام برقرار رکھنا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس وقت 3 ارب ڈالر مرکزی بینک میں ڈپازٹ کرائے ہوئے ہیں، جنہیں پاکستان بیلنس آف پیمنٹ کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی درخواست میں تینوں اقساط کو ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی استدعا شامل ہے۔