یو اے ای میں نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے، حفاظتی نظام فعال، تحقیقات جاری
Web Desk
17 May 2026
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، تاہم حکام کے مطابق صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
الظفرہ ریجن میں واقع براکہ پاور پلانٹ کے ایک بیرونی الیکٹریکل جنریٹر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے بعد آگ لگ گئی، تاہم فوری کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فیڈرل اتھارٹی فار نیوکلیئر ریگولیشن (ایف اے این آر) کے مطابق واقعے سے جوہری پلانٹ کے مرکزی نظام یا حفاظتی ڈھانچے پر کوئی اثر نہیں پڑا اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب یو اے ای وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے دفاعی نظام نے تین ڈرونز کو ٹریک کیا، جن میں سے دو کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ ایک ڈرون براکہ کے قریب جنریٹر سے ٹکرا گیا۔
وزارت دفاع کے مطابق حملوں کے مقام اور ذمہ داران کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مکمل رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ شہری صرف سرکاری اطلاعات پر اعتماد کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے اجتناب کریں۔
اماراتی حکام نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے اور ہر ممکن خطرے کا فوری جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکناچور، 23 سالہ تاریخی انٹرنیشنل کیریئر افسردہ اختتام کو پہنچ گیا
7 July 2026
امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ
7 July 2026
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا
6 July 2026
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ
6 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری
6 July 2026