LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات میں بچوں کے سوشل میڈیا قوانین نافذ، والدین پر بھاری جرمانے عائد

Web Desk

22 January 2026

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کے لیے نیا چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی قانون نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے تحت والدین اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سخت قانونی ذمہ داریاں عائد کر دی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچوں کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے لیے والدین کی واضح، تحریری اور قابل تصدیق اجازت لازم قرار دی گئی ہے، جبکہ یہ اجازت کسی بھی وقت واپس لی جا سکتی ہے۔

نئے قانون کے تحت بچوں کے ڈیٹا کو کمرشل مقاصد یا ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے استعمال کرنا مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے آن لائن کمرشل گیمنگ، جوا اور بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی بند کر دی گئی ہے۔

قانون کے مطابق والدین اور سرپرست اب قانونی طور پر بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نگرانی میں غفلت برتنے پر والدین پر ایک ملین درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

یہ قانون نہ صرف یو اے ای میں قائم کمپنیوں بلکہ تمام غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، گیمنگ ایپس اور آن لائن سروسز پر بھی لاگو ہوگا۔