امریکہ میں ایئر شو کے دوران 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے
Web Desk
18 May 2026
امریکی ریاست آئیڈاہو (Idaho) میں اتوار کے روز ایک فضائی کرتب (Air Show) کے دوران ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں امریکی فضائیہ کے 2 جدید ترین جنگی طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس سے محض 2 میل کی دوری پر اس وقت پیش آیا جب فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے 2 امریکی فوجی طیارے ’ای اے 18 جی گرولر‘ (EA-18G Growler) کنٹرول کھو بیٹھنے کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور زمین پر گر کر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔
خوش قسمتی سے اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کیونکہ دونوں طیاروں میں موجود تمام 4 پائلٹس نے انتہائی مہارت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثے سے چند سیکنڈز قبل خود کو طیاروں سے ’ایمرجنسی ایجیکٹ‘ (Emergency Eject) کر لیا، جس کے باعث ان کی جانیں محفوظ رہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پائلٹس کو طبی امداد فراہم کی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس سنگین واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے
متعلقہ عنوانات
کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کا اعلان کر سکتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان
9 June 2026
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
9 June 2026
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
9 June 2026
فلپائن: تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی، ہزاروں افراد بے گھر
9 June 2026
امریکی صدر کی سنجیدگی نظر آئی تو مذاکرات پر اعتراض نہیں: ابراہیم عزیزی
9 June 2026
پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ
9 June 2026
افغان طالبان وفد کے ممکنہ برسلز دورے کیخلاف سپین میں یورپی پارلیمنٹ دفتر کے باہر احتجاج
9 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
9 June 2026