آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے پر آگ بھڑک اٹھی، پاسداران انقلاب
Web Desk
16 November 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے غیر مجاز راستے کے ذریعے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کرنے والے دو آئل ٹینکرز سمندر میں بچھائی گئی بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں زوردار دھماکے ہوئے اور ان میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے دونوں آئل ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن اور خودکار شناختی نظام (AIS) جان بوجھ کر بند کر رکھے تھے اور وہ آبنائے ہرمز کے ممنوعہ جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ اس واقعے کے فوری بعد اسی ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو دیگر آئل ٹینکرز نے ایرانی بحریہ کے ٹریفک کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ وارننگ پر عمل کیا اور اپنا رخ موڑتے ہوئے واپس خلیجِ فارس کی جانب روانہ ہو گئے۔
ایرانی بحریہ نے تمام بحری جہازوں کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت لینا اور مقررہ محفوظ بحری راستوں کا استعمال کرنا لازمی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے کو مکمل طور پر غیر مجاز اور انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026