قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع میں تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط
Web Desk
14 November 2026
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان استنبول میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتِ حال اور اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی زیرِ قیادت ہونے والے سپریم سٹریٹیجک کمیٹی کے 12ویں اجلاس کے موقع پر قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے پانچ اہم معاہدوں اور دستاویزات پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔
صدر رجب طیب اردگان نے ملاقات اور معاہدوں پر دستخط کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ آج قطر اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا باہمی دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات میں ایک نئی اور مضبوط جہت کا اضافہ کرے گا۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق طے پانے والے پانچ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں میں دفاعی تعاون کے معاہدے کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کا معاہدہ، امن و مصالحت اور تنازعات کے پرامن حل سے متعلق مفاہمتی یادداشت، اور صارفین کے تحفظ و مارکیٹ کی نگرانی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت بھی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں ساڑھے 4 گھنٹے فضائی آمدورفت بند، 26 ہزار پروازیں معطل، بحالی کا عمل شروع
14 November 2026
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں ملاقات متوقع
14 November 2026
ایران کا دشمنوں کیخلاف طاقتور اور دردناک فوجی کارروائیوں کا اعلان
14 November 2026
ابوظہبی میں ایک کروڑ 40 لاکھ درہم کے زیورات کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
14 November 2026
شارجہ بک فیئر میں عمانی حلوہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا
14 November 2026
فرانس کا حوثیوں پر دباؤ بڑھانے، سعودیہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
14 November 2026
دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی
14 November 2026
گولڈن ویزا کے نام پر فراڈ، اماراتی عدالت کا متاثرہ خاتون کو 13 ہزار 600 درہم ادا کرنے کا حکم
14 November 2026