ترکیے نے بھی ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
Web Desk
21 January 2026
میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان ’بورڈ آف پیس‘ میں ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی نمائندگی کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ صدررجب طیب اردوان کو بھی بورڈ کی رکنیت کی دعوت دی تھی۔ترک صدر نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ہاکان فیدان اس بورڈ میں شامل ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کی زیر صدارت ’بورڈ آف پیس‘ کی باضابطہ تقریب جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد ہوگی۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ ہاکان فیدان جمعرات کو ہونے والی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے اور ’بورڈ آف پیس‘ میں اعلیٰ سطح پر ترکیے کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان، متحدہ عرب امارات، بحرین، آذربائیجان، اسرائیل، مراکش اور مصر بھی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرچکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور
30 July 2026
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
30 July 2026
وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ
30 July 2026
وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت
30 July 2026
کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو
30 July 2026
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
30 July 2026
ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
30 July 2026
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
30 July 2026