ٹرمپ کا تیسری دنیا کے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کرنیکا اعلان
Web Desk
28 November 2025
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ تیسری دنیا کے تمام ممالک (Third World Countries) سے امریکا کی جانب ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ ملک کا امیگریشن سسٹم مکمل طور پر بحال ہوسکے۔

تھینکس گیونگ کے موقع پر اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا امیگریشن نظام ’’غیر معمولی دباؤ‘‘ کا شکار ہے اور اسے بحالی کیلئے مکمل طور پر روکنا ضروری ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں غیر ملکی آبادی 5 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جن میں بڑی تعداد اُن لوگوں کی ہے جو ان کے مطابق فلاحی پروگراموں، مجرمانہ ریکارڈ، یا “ناکام ممالک” سے آئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ آبادی امریکی عوام کے وسائل پر ’’بڑا بوجھ‘‘ ہے اور ملک میں جرائم، خراب تعلیمی نظام، بے روزگاری اور شہری مسائل میں اضافہ اسی وجہ سے ہوا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ایک عام مہاجر جس کی آمدنی 30 ہزار ڈالر ہو، اسے سالانہ تقریباً 50 ہزار ڈالر کے ریاستی فوائد دیے جاتے ہیں‘‘۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اصل مہاجر آبادی سرکاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور
25 September 2026
لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ
25 September 2026
نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام
25 September 2026
80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
25 September 2026
فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان
25 September 2026
ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار
25 September 2026
امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان
25 September 2026
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان
24 September 2026