LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک اور حملہ غزہ سے انخلا پر اسرائیل میں سیاسی اختلافات، نیتن یاہو دباؤ کا شکار دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید سعودی ولی عہد کا ایران پر ممکنہ بڑے حملوں کے امریکی منصوبے پر اظہار تشویش عراقی ملیشیا گروپوں کی اردن پر حملے کی منصوبہ بندی، اردن کی جوابی کارروائی کی وارننگ

امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، ٹرمپ نے گفتگو کو شاندار قرار دے دیا

Web Desk

4 February 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے ہونے والی بات چیت کو شاندار قرار دیا۔

صدر ٹرمپ کے جاری کردہ بیان کے مطابق گفتگو میں تجارت، فوجی امور، تائیوان، روس یوکرین تنازع اور ایران کی موجودہ صورتحال پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکا سے تیل، گیس، اضافی زرعی مصنوعات کی خریداری اور طیاروں کے انجنوں کی ترسیل جیسے معاملات بھی زیر غور آئے۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے گفتگو کے دوران امریکا چین تعلقات میں تائیوان کے مسئلے کو انتہائی حساس قرار دیا اور امریکا پر زور دیا کہ تائیوان کے ساتھ اسلحہ معاہدوں میں احتیاط برتی جائے۔

ادھر چینی اور روسی صدور کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ایران، یوکرین اور دیگر عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کریملن کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے دورہ چین کی دعوت قبول کر لی ہے۔