ہاں کہیں گے تو شکرگزاررہوں گا ورنہ یادرکھوں گا، ٹرمپ کا گرین لینڈ کے معاملےپریورپ کو پیغام
Web Desk
21 January 2026
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے یورپ سے محبت ہے، میں اسے ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں لیکن یہ صحیح سمت میں نہیں جا رہا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ یورپ اور نیٹو کی مدد کرے گا اور اس کے بدلے میں وہ صرف ’برف کا ایک ٹکڑا‘ چاہتے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے حصول کی بات کرتے ہوئے یورپی رہنماؤں کو کہاہے کہ آپ ہاں کہہ سکتے ہیں جس پر ہم بہت شکر گزار ہوں گے، یا آپ نہ کہہ سکتے ہیں لیکن ہم اسے یاد رکھیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھاکہ امریکی صدور تقریباً دو صدیوں سے گرین لینڈ خریدنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ڈنمارک گرین لینڈ پر اتنا خرچ نہیں کر رہا جتنا اس نے وعدہ کیا تھا۔یہ صرف امریکا ہے جو اس بڑے برفانی ٹکڑے کو محفوظ بنا سکتا ہے، اسے ترقی دے سکتا ہے اور بہتر بنا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک مضبوط اور محفوظ امریکاکا مطلب ہے ایک مضبوط نیٹو۔امریکا نیٹو کے ساتھ سو فیصد کھڑا ہوگا، لیکن یہ یقین نہیں کہ اتحادی بھی بدلے میں یہی کریں گے۔
انھوں نے یوکرین کی جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو یہ جنگ ختم کرنای ہوگی کیونکہ بہت سے لوگ بلا وجہ مر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوتن اور زیلنسکی دونوں معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکا نے تاریخ میں اتنی معاشی ترقی نہیں دیکھی جتنی اب ہو رہی ہے، امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے، ہم وینز ویلا کی مدد کر رہے ہیں، اب وہ بہت شاندار جا رہا ہے، مستقبل میں زیادہ کمائی کرے گا کیونکہ ہر بڑی آئل کمپنی امریکا کے ساتھ وہاں جارہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026