LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

بڑالشکر ایران کی جانب جارہاہے،معاہدہ نہ کیاتو نتائج تباہ کن ہوں گے، ٹرمپ کی پھردھمکی

Web Desk

28 January 2026

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر  دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو نتائج ماضی سے بھی زیادہ تباہ کن ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پرپیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے، ایران جلد مذاکرات کی میز پر آئے اورمنصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک بڑا جنگی لشکر ایران کی جانب جا رہا ہے، اس کی سربراہی ابراہیم لنکن بحری بیڑا کر رہا ہے، ایسا ہی لشکر وینزویلا کی جانب بھی بھیجا گیا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں لینے دیں گے، جوہری ہتھیاروں کے بغیر ایران تمام فریقوں کیلئے اچھا ہے، اگر ضروری ہوا تو بحری بیڑا اپنے مشن کو تیز رفتاری سے پورا کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو پہلے بھی کہا تھا کہ ڈیل کر لے، ڈیل نہ کرنے پر آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کا سامنا کرنا پڑا، آپریشن مڈ نائٹ ہیمر پہلے بھی ایران کیلئے بڑی تباہی ثابت ہوا تھا۔