LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن

ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال 85 ہزار امریکی ویزے منسوخ کر دیے، سخت اسکریننگ پالیسیوں کا نفاذ

Web Desk

9 December 2025

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری سے اب تک 85 ہزار امریکی ویزے منسوخ کر دیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا ہیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق منسوخ شدہ ویزوں میں 8 ہزار سے زائد اسٹوڈنٹ ویزے بھی شامل ہیں۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ DUI، اسالٹ اور چوری جیسے جرائم ویزہ منسوخی کی نصف وجوہات ہیں، جبکہ باقی کیسز میں ویزہ ایکسپائری، سیکیورٹی خدشات اور مبینہ دہشت گردی کی حمایت جیسے عوامل شامل رہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بیرونِ ملک آنے والے افراد اور امریکہ میں موجود تارکین وطن کے لیے “کنٹینیوس ویٹنگ” کا نیا نظام نافذ کیا ہے جو 55 ملین ویزہ ہولڈرز کی مسلسل نگرانی کرتا ہے۔

اس دوران بین الاقوامی طلبہ پر خاص سختی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں شریک طلبہ پر “یہودی مخالف رویے” اور “دہشت گردی کی حمایت” کے الزامات لگا کر متعدد اسٹوڈنٹس کے ویزے منسوخ کیے گئے۔

اسی پالیسی کے تحت H-1B درخواست گزاروں کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے، اور کانٹینٹ ماڈریشن یا فیکٹ چیکنگ سے وابستہ افراد کو بھی اضافی جانچ کا سامنا ہے۔ اسٹوڈنٹ ویزوں میں اب سوشل میڈیا پروفائلز کو لازمی طور پر پبلک رکھنے کی شرط بھی شامل ہے۔

ادھر ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی ڈی پورٹیشن مہم تیز کر دی ہے، جبکہ سابقہ دور میں آنے والے تمام مہاجرین کی نئی اسیسمنٹ جاری ہے۔ مزید یہ کہ امریکہ نے 19 ممالک پر سفری پابندیوں کے بعد مزید 30 سے زائد ممالک کو فہرست میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔