LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

تجارتی ٹیرف کے خلاف عدالتی فیصلہ امریکا کے لیے مالی بحران لا سکتا ہے، ٹرمپ

Web Desk

12 January 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ہنگامی تجارتی ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا تو امریکا کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے کی صورت میں امریکا کو سیکڑوں ارب ڈالر واپس کرنے پڑ سکتے ہیں، جس کا انتظام ممکن نہیں ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام میں کہا کہ اگر سرمایہ کاری کے ری فنڈز بھی شامل ہوں تو یہ رقم کھربوں ڈالر تک جا سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیکٹریوں، پلانٹس اور مشینری کی سرمایہ کاری کا ازالہ بھی کرنا ہوگا، اور اتنی بڑی رقم کا حساب لگانے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے جڑے معاملے میں عدالتی فیصلہ خلاف آیا تو امریکا شدید بحران کا شکار ہو جائے گا، اور ایک مضبوط امریکا دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔