LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

ٹرمپ کا دعویٰ: امریکی بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، امید ہے ایران ہم سے ڈیل کر لے گا

Web Desk

28 January 2026

آئیوا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے اور امید ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے گا۔ آئیوا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کیا گیا اور ایران میں فوجی کارروائی کے دوران کوئی بھی شہری ہلاک نہیں ہوا۔

صدر ٹرمپ نے خطاب کے دوران وسط مدتی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا آغاز کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وہ وسط مدتی انتخابات کی مہم شروع کر رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ یہ انتخابات باآسانی جیت جائیں گے، جبکہ انتخابات ہارنے کی صورت میں امریکا کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا میں تاریخی مہنگائی تھی، تاہم اب امریکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ ان کے مطابق امریکا آج سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ ملک بن چکا ہے اور ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کا حجم اٹھارہ ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی سرحدیں غیرقانونی تارکین وطن کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں اور آج امریکا کو دنیا میں جتنی عزت حاصل ہے، پہلے کبھی نہیں تھی۔