LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع صرف3سے 5روزکےلیے کی، جلد ڈیل چاہتےہیں، امریکی میڈیا اگلے 36سے 72گھنٹوں میں پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات ممکن ہیں،ٹرمپ سفارتی میدان میں ہونے والی پیش رفت پر نظررکھے ہوئے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ آبنائے ہرمزکے قریب 3بحری جہازوں پر فائرنگ، 2جہازایرانی تحویل میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات: علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر اہم گفتگو برطانیہ کی امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت، اسحاق ڈار اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات حکومت اور آئی ایم ایف میں نئی آٹو پالیسی پر اتفاق، ڈیوٹیز میں کمی کا فیصلہ پہلگام واقعہ کے ایک سال بعد بھی بھارت شواہد پیش نہ کر سکا: عطاء اللہ تارڑ ایران جنگ کی مخالفت: ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری کو دھمکیاں زمین کے قدرتی وسائل انسانی زندگی کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں: وزیراعظم جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام ایران سے حقائق پر بات کرنے کے بجائے اسے ٹرخایا گیا، دھمکیاں بھی دی گئیں: روس اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان منسوخ، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی ایران نے مذاکرات کے حوالے سے امریکہ کی  شرائط مسترد کردیں: ایرانی سرکاری میڈیا

صدر ٹرمپ نے اوباما دور کا گرین ہاؤس گیسوں سے متعلق اقدام منسوخ کردیا

Web Desk

13 February 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما کے دور میں کیے گئے ایک اہم ماحولیاتی فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک کی معیشت اور خوراک کے نظام پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2009 کے اس تاریخی فیصلے میں گرین ہاؤس گیسوں کو عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ یہی فیصلہ امریکا میں اخراج کم کرنے سے متعلق وفاقی قوانین، خصوصاً گاڑیوں کے اخراج سے متعلق ضوابط کی قانونی بنیاد بنا تھا۔

وائٹ ہاؤس  نے صدر ٹرمپ کے اقدام کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی ریگولیشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے گاڑیاں سستی ہوں گی اور آٹو صنعت کے لیے فی گاڑی تقریباً 2400 ڈالر تک لاگت کم ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ماحولیاتی تنظیموں نے اس فیصلے کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں پر سنگین ضرب قرار دیا ہے اور عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر اخراج میں کمی کے اقدامات کمزور پڑتے ہیں تو اس کے اثرات پاکستان جیسے ممالک پر زیادہ شدت سے محسوس ہوں گے، جو پہلے ہی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، شدید سیلاب، طویل خشک سالی اور گلیشیئرز کے پگھلنے جیسے عوامل پاکستان کی زرعی پیداوار، معیشت اور خوراک کے نظام پر مزید دباؤ ڈال سکتے ہیں۔