LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش

ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، مگر میں لالچی نہیں، صدر ٹرمپ

Web Desk

2 December 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں نوبیل انعام نہیں دیا گیا، حالانکہ یہ کہا گیا تھا کہ اگر وہ روس۔یوکرین جنگ رکوا دیں گے تو انہیں یہ اعزاز ملے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی نے یہ نہیں دیکھا کہ انہوں نے پاک۔بھارت کشیدگی سمیت آٹھ جنگیں رکوائیں۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ حقیقتاً تو انہیں ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، لیکن وہ ’’لالچی نہیں بننا چاہتے‘‘۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نوبیل انعام پانے والی ایک خاتون نے بھی انہیں اس اعزاز کا حق دار قرار دیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی فکر رہتی ہے، انہوں نے آٹھ جنگوں کو ختم کروایا جبکہ نویں  روس یوکرین جنگ  بھی اختتام کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے اور اس مسئلے کا حل نکالنا آسان نہیں۔