میرے بغیر آج نیٹو کا وجود ہی نہیں ہوتا : صدر ٹرمپ
Web Desk
20 January 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو تاریخ کا راکھ کا ڈھیر بن چکا ہوتا، یہ افسوسناک مگر حقیقت ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جتنا میں نے نیٹو کے لیے کام کیا، کسی اور امریکی صدر نے نہیں کیا۔ انہوں نے برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات اور قیادت کے ساتھ ہم آہنگی کا بھی ذکر کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ وینزویلا کے سابق صدر نیکولس مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ پیرس میں ہونے والے G7 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، تاہم کردوں کی حفاظت کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ کروڑوں جانیں بچائی گئی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین افراد ہلاک ہو سکتے تھے، اور ان کی مداخلت نے اس تباہی کو روکا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کیا اور روس–یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے گرین لینڈ کے حوالے سے بھی کہا کہ ایسا فیصلہ کریں گے جس سے امریکہ اور نیٹو دونوں خوش ہوں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026