LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار 100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا

Web Desk

12 January 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ یہ حکم حتمی ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ان کے مطابق جو بھی ملک ایران کے ساتھ تجارت کرے گا، اسے امریکا کے ساتھ تمام تجارتی لین دین پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق یہ حکم ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں اور مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ امریکی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں ایران میں 490 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مظاہرین کی ہلاکت پر ایرانی حکومت کو پہلے بھی سخت وارننگ دی تھی اور کہا تھا کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔