LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا

ایران میں قتل عام بند، پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں، مظاہرین پر تشدد جاری رہا تو سخت ردعمل ہوگا، ٹرمپ

Web Desk

14 January 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ایران میں قتل عام بند ہو گیا ہے اور وہاں پھانسیوں کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے ایران کو خبردار کیا کہ مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رہنے کی صورت میں سخت ردعمل دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں خفیہ معلومات افشا کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پینٹاگون کے کنٹریکٹر نے وینزویلا آپریشن سے متعلق حساس معلومات لیک کی تھیں، جس پر کارروائی کی گئی۔

ٹرمپ نے گرین لینڈ کے حوالے سے کہا کہ امریکا اس معاملے پر غور کر رہا ہے اور گرین لینڈ کی اہمیت برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈنمارک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور دنیا میں تجارت کے ذریعے انہوں نے آٹھ جنگوں کو روکنے میں کردار ادا کیا ہے۔

صدر کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا خطے میں سخت موقف اختیار کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ عالمی امور میں وینزویلا اور گرین لینڈ بھی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔