منیسوٹا میں فوج تعینات کرنے کے لیے ’محدود بغاوت ایکٹ‘ نافذ کر سکتا ہوں ، ٹرمپ کا اعلان
Web Desk
15 January 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منیاپولس اور منیسوٹا میں جاری مظاہروں کے بعد خبردار کیا ہے کہ وہ فوج تعینات کرنے کے لیے”محدود بغاوت کا ایکٹ” (Insurrection Act) نافذ کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر منیسوٹا کے مقامی سیاستدان قانون کی پاسداری نہیں کریں گے، پیشہ ورانہ احتجاج کو نہیں روکیں گے اور آئی سی ای (Immigration and Customs Enforcement) کے اہلکاروں پر حملے جاری رہے تو وہ قانون کا نفاذ کریں گے۔
انسریکشن ایکٹ 1807 ایک وفاقی قانون ہے جو صدر کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ریاست کی اجازت کے بغیر فوج یا نیشنل گارڈ کو تعینات کر کے بدامنی، بغاوت یا شہری انتشار کو کنٹرول کرے۔ اس قانون کا استعمال امریکی تاریخ میں بہت کم ہوا ہے، خاص طور پر شہری حقوق کی تحریک کے دوران۔
واضح رہے کہ منیاپولس میں 37 سالہ رینی نکول گُڈ کی جان لیوا فائرنگ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے، جس کے باعث آئی سی ای سخت جانچ پڑتال کا سامنا کر رہی ہے۔ منیسوٹا کے حکام اور منیاپولس کے میئر نے صدر کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ فوجی دھمکیاں مقامی کمیونٹیز میں خوف پیدا کر سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026