ٹرمپ کا امن بورڈ بھی غزہ میں امن قائم کرنے میں ناکام، 9 فلسطینی شہید
Web Desk
4 June 2026
غزہ سٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیا گیا امن بورڈ اور غزہ جنگ بندی معاہدہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے، جس کے فوراً بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے کر کے مزید 9 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں پر تازہ ترین بمباری کی گئی، جس کے بعد متاثرہ علاقوں اور عمارتوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ اس ہولناک صورتحال کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ شہری جلتی ہوئی عمارتوں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے۔
طوفانی آگ اور مسلسل بمباری کے باعث ریسکیو اہلکاروں اور امدادی ٹیموں کو متاثرین تک پہنچنے اور امدادی کارروائیاں شروع کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپتال ذرائع نے ان تازہ حملوں میں 9 افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
غزہ کے سرکاری حکام اور محکمۂ صحت کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد ہونے والی تباہی کے لرزہ خیز اعداد و شمار سامنے لائے گئے ہیںغزہ حکام کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے لے کر اب تک (تازہ حملوں سمیت) 950 سے زائد فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 2,903 تک پہنچ گئی ہے۔
ملبے تلے دبی لاشیں: محکمۂ صحت کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے سے اب تک 781 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔غزہ کی پٹی کے مختلف تباہ حال حصوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، تاہم ایندھن کی کمی اور اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث ملبہ ہٹانے کے کام میں شدید رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے شہدا کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری
6 July 2026
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
6 July 2026
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید
6 July 2026
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
6 July 2026
روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن
6 July 2026
چین کا آبدوز سے سٹریٹجک میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ
6 July 2026