بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کیلئے 5 ارب ڈالرز فنڈز دیں گے: ٹرمپ
Web Desk
16 February 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کے لیے 5 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہم کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ کے اراکین کی جانب سے فراہم کردہ رقم غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کے لیے اہلکار فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق حماس کو طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کرنا اور اسلحہ ترک کرنا ہوگا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے مؤثر بین الاقوامی ادارہ ثابت ہوگا اور بطور چیئرمین خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس اعلان سے خطے میں سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ غزہ کی تعمیر نو کے عمل میں عالمی برادری کے کردار پر بھی نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی
2 September 2026
اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
2 September 2026
امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی
2 September 2026
ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ
2 September 2026
پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان
2 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ
2 September 2026
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026