یوکرین جنگ کا فوری خاتمہ ضروری ہے، صدر ٹرمپ کا روس کو واضح پیغام
Web Desk
22 January 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین خطے میں امن چاہتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بیان یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی زیلنسکی سے ملاقات بہت مثبت رہی اور بات چیت میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی نمائندہ اسٹیو وِٹکوف جمعے کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جس کا مقصد تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو، امن قائم ہو اور اس کے لیے سفارتی کوششیں اور ثالثی کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026