LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار

ٹرمپ کا کیوبا کو تیل فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان

Web Desk

30 January 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تیل فروخت کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدام کا اعلان کرتے ہوئے ان کی اشیا پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اس حوالے سے طریقہ کار طے کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک کی برآمدات کو امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ یہ اقدام کیوبا پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کر چکے ہیں کہ کیوبا معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے اور اسے مذاکرات کرنا ہوں گے، بصورت دیگر اسے وینزویلا جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر کی دھمکیوں کے جواب میں کیوبا کے صدر نے کہا ہے کہ کیوبا اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں امریکا کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔