دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس: مسلم ملک یو اے ای سب سے آگے
Web Desk
10 December 2025
دبئی: آرٹن کیپیٹل نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی، جس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مسلسل ساتویں سال سرفہرست رہا۔ یو اے ای کے پاسپورٹ کے حامل شہری ویزا کے بغیر 179 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔
آرٹن کیپیٹل کے مطابق، یو اے ای کی مستحکم معیشت اور سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ہب کی حیثیت نے اس کے پاسپورٹ کی طاقت برقرار رکھی، جبکہ دیگر اہم ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت میں کمی دیکھی گئی۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور اور اسپین ہیں، جن کے شہری 175 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سویڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، ڈنمارک، یونان، آسٹریا، بیلجیئم، پرتگال، ملائیشیا اور جاپان کے شہری شامل ہیں، جو 174 ممالک تک بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی پاسپورٹ کو کمزور قرار دیا گیا ہے، جس کے حامل شہری صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے پاسپورٹ کے نیچے عراق، شام اور افغانستان ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026