LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں ہے، تمام تکنیکی مشکلات دور کر رہے ہیں: ایف بی آر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ آمد، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

71ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے والے میجر شبیر شریف کا آج 54 واں یوم شہادت

Web Desk

6 December 2025

میجر شبیر شریف نے سبونہ بند پر قبضہ کرکے دشمن کے کئی ٹینکوں کو تباہ کیا اور درجنوں دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا ڈالا، حکومتِ پاکستان نے میجر شبیر شریف کو سب سے بڑے فوجی اعزاز’’ نشان حیدر‘‘ سے نوازا تھا۔

مرے خاک و خوں سے تو نے یہ جہاں کیا ہے پیدا
صلہ شہید کیا ہے۔۔۔ تب وتاب جاوِدانہ
میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943ء کو گجرات کے قصبے کنجاہ میں پیدا ہوئے، 1964ء میں 21 برس کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، میجر شبیر شریف میجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کے بھانجے اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔میجر شبیر شریف نے 65ء کی پاک بھارت جنگ میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شرکت کی، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، جس پر انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔71ء کی جنگ میں بھی یہی عزم اور حوصلہ کام آیا اور3دسمبر کو ہیڈ سلیمانکی کے قریب بھارتی علاقے فاضلکا میں میجر شبیر شریف کی کمان میں سکس ایف ایف پلٹن نے سبونہ بند پر قبضہ کرکے دشمن کے کئی ٹینکوں کو ناکارہ بنادیا اوردرجنوں دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا ڈالا تھا۔اس طرح میجر شبیر شریف شہید کے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا دیا، 6 دسمبر 1971ء کودشمن کے ایک بڑے حملے میں میجر شبیر شریف نے بڑی دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔میجر شبیر شریف شہید کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ میانی صاحب قبرستان لاہور میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔