امریکی میگزین نے پاکستان کو 2025 میں عالمی توجہ کا مرکز قرار دیا
Web Desk
25 December 2025
امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ میگزین کے مطابق یہ سال پاکستان کے لیے سٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال رہا، جس میں عسکری قیادت نے انتہا پسندی کے خلاف واضح اور مضبوط پیغام دیا۔ آرمی چیف نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کے اختیار میں ہے، جو انتہا پسندی کے خلاف ایک سنگِ میل قرار پایا۔
میگزین نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے ریاستی مفادات کا بھرپور تحفظ کیا، آرمی کے وژن نے ریاستی رٹ کو مضبوط کیا اور بھارت کے ساتھ مئی 2025 کی فوجی جھڑپوں نے عالمی توجہ حاصل کی۔ پاکستانی افواج کی کامیاب کارکردگی نے عسکری توازن واضح کیا اور داخلی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سٹریٹجک ساکھ اور ڈیٹرینس کو تقویت دی۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق بھارت کے خلاف کارکردگی نے پاکستان کی فوجی پیشہ ورانہ صلاحیت کو اجاگر کیا اور عالمی دفاعی ماہرین کی توجہ حاصل کی۔ اس دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بھی بہتری دیکھی گئی، جبکہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے نے پاکستان کے علاقائی کردار کو مضبوط کیا۔
میگزین نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں واضح اور مدلل مؤقف اپنایا، ٹی ٹی پی کے خلاف سخت اقدامات کیے اور دہشت گردی کے خلاف مختلف ممالک کے ساتھ تعاون بڑھایا۔ انتہا پسندی کے خلاف موثر اقدامات ریاستی پالیسی کی نئی علامت بنے اور پی آئی اے کی نجکاری کو معیشت میں ممکنہ ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کی عسکری اور سٹریٹجک کامیابیوں نے اسے عالمی سطح پر دوبارہ اہم مقام دلایا اور اصلاحات کے لیے نادر مواقع فراہم کیے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
17 October 2026
سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 October 2026
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
17 October 2026
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
17 October 2026
امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا
17 October 2026
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
16 October 2026
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
16 October 2026
ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم
16 October 2026