کیا ٹیلر سوِفٹ اور ٹریوس کیلس نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شادی کر رہے ہیں؟ نئے حقائق سامنے آگئے
Web Desk
30 June 2026
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوِفٹ کا مشہور گانا “Welcome to New York” اب ایک بالکل نئے معنی اختیار کرنے والا ہے، کیونکہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی اس سب سے مقبول جوڑی (ٹیلر سوِفٹ اور امریکی فٹ بالر ٹریوس کیلس) کی شادی کی تقریب رواں سال جولائی کے اوائل میں نیویارک کے تاریخی ‘میڈیسن اسکوائر گارڈن’ میں متوقع ہے۔
امریکی اخبار ‘دی نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک سٹی میں 3 جولائی کے آس پاس میڈیسن اسکوائر گارڈن کے ارد گرد کی سڑکیں بند کرنے کے لیے ایک خصوصی اجازت نامہ (پرمٹ) طلب کیا گیا ہے۔ نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے دفتر کے ترجمان نے ‘این بی سی نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے اس پرمٹ کی چند تفصیلات کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے دستاویز شیئر کرنے یا یہ بتانے سے گریز کیا کہ یہ پرمٹ کس نے فائل کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، اس پرمٹ میں 2 جولائی سے 4 جولائی کے درمیان گارڈن کے اطراف میں عارضی خیمے (ٹینس) لگانے، سڑکیں بند کرنے اور 500 سے 999 افراد پر مشتمل مجمع اکٹھا کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیویارک ٹائمز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریوس کیلس کی فٹ بال ٹیم ‘کنساس سٹی چیفس’ کے متعدد کھلاڑیوں نے بھی اسی ویک اینڈ کے لیے مین ہٹن کے ہوٹلوں میں بکنگ کروا لی ہے، جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ‘روڈ آئی لینڈ’ میں شادی کی افواہیں سامنے آئی تھیں جو بے بنیاد ثابت ہوئیں، تاہم تازہ ترین معلومات نے مداحوں اور میڈیا کی توجہ ایک بار پھر اس ہائی پروفائل شادی کی طرف مبذول کر دی ہے۔ اگر ٹیلر اور ٹریوس واقعی اگلے ہفتے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، تو یہ نیویارک شہر کے لیے ایک مصروف ترین ویک اینڈ ہوگا۔ شہر پہلے ہی فیفا ورلڈ کپ کے سیاحوں سے بھرا ہوا ہے، اور 4 جولائی کو امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر روایتی آتش بازی اور بحری جہازوں (Tall Ships) کے فیسٹیول کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں
متعلقہ عنوانات
ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور
28 October 2026
سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن
28 October 2026
پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ
28 October 2026
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
28 October 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان
28 October 2026
نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ
28 October 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 October 2026
ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف
28 October 2026