شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی
Web Desk
21 September 2026
ٹنڈو الہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے دولہا اور دلہن سمیت 400 کے قریب افراد کی حالت غیر ہو گئی اور متعدد بے ہوش ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقامی سول اسپتال اور دیگر طبی مراکز میں مریضوں کی اتنی بڑی تعداد پہنچنے پر ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ طبی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کھانے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹنڈو الہ یار میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اور کمشنر حیدرآباد سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ افراد کو بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی
21 September 2026
امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
21 September 2026
ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی
21 September 2026
اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان
21 September 2026
محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع
21 September 2026
امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ
21 September 2026
دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ
21 September 2026
سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ
21 September 2026