حافظ طاہر اشرفی کا امیرالعظیم کے انتقال پر اظہار افسوس، ناقابل تلافی نقصان قرار دیدیا
Web Desk
22 July 2026
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے ساتھ ان کا تقریباً 42 سے 43 سال کا طویل تعلق تھا، جو آج ان کے خالقِ حقیقی سے جا ملنے پر ختم ہو گیا۔
حافظ طاہر اشرفی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور لواحقین و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ طالبِ علمی کے زمانے سے قائم محبت، احترام اور عقیدت کا یہ رشتہ ہمیشہ ان کے لیے باعثِ سعادت رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر العظیم کا انتقال ہر اس شخص کے لیے ایک بڑا اور نا قابلِ تلافی نقصان ہے جو ان سے محبت کرتا تھا یا جنہوں نے ان کے اخلاص اور حسنِ اخلاق سے فیض حاصل کیا۔ انہوں نے تمام احباب اور امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
متعلقہ عنوانات
کسی جماعت کو کشمیر کی شناخت کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواجہ سعد رفیق
22 July 2026
پٹرول مزید 6 روپے 39 پیسے، ڈیزل 7 روپے 83 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
22 July 2026
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
22 July 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں 24 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ؛ دریائے چناب پر اونچے درجے کا طوفان
22 July 2026
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
22 July 2026
اسرائیلی انخلا کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں، لبنانی صدر
22 July 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین نمائندہ سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 July 2026
ایران کا اردن میں فوجی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ
22 July 2026